• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں نے مختلف علاقوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی ودیگر قیمتی سامان لوٹ لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاؤن میں ندیم سے 5لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون, راوی روڈ میں ضیا سے 3لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون، سمن اباد میں ناصر سے 4لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹاؤن میں اظہر سے 2لاکھ 10ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ سول لائنز اور ماڈل ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ مزنگ اسلام پورہ اور گرین ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید