پشاور (سٹاف رپورٹر )گورنمنٹ کالج کے پرنسپل سمیت چار پرنسپلز کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی منظوری سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تمام تبدیلیاں مفادِ عامہ کے تحت کی گئی ہیں اور ان کا نفاذ فوری طور پر ہو گا۔ نئے احکامات کے تحت گورنمنٹ کالج پشاور کے پرنسپل محمد انوار خان کو تبدیل کر کے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کرک کا پرنسپل تعینات کیا گیا ہے جبکہ گورنمنٹ کالج پشاور کے پروفیسر آف فزکس شفیع اللہ کو اسی کالج میں اون پے سکیل کی بنیاد پر بطور پرنسپل ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، اسی طرح گورنمنٹ ڈگری کالج ناگمان پشاور کے پروفیسر آف پولیٹیکل سائنس راشد حسین مغل کا تبادلہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان کر دیا گیا ہے جبکہ گورنمنٹ کالج پشاور کے پروفیسر آف کیمسٹری عبداللہ کو گورنمنٹ ڈگری کالج ناگمان پشاور کا نیا پرنسپل مقرر کیا گیا ہے۔