پشاور (سٹاف رپورٹر )فاٹا سکرٹریٹ کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے ہوم ورک شروع کر دیا گیا ہے، صوبہ کے 12مخصوص اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال کی بہتری اور ترقیاتی کاموں سمیت دیگر اہم امور کے لیے فاٹا سیکرٹریٹ کو دوبارہ بحال کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، 2018میں قبائلی علاقوں کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد فاٹا سیکرٹریٹ کو ختم کیا گیا تھا جس کو اب دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے ،اس وقت تمام قبائلی اور 4بندوبستی اضلاع میں ایمرجنسی نافذ ہے، فاٹا سیکرٹریٹ میں ان مخصوص اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر اور ایڈیشنل ائی جی سمیت انتظامی افسران موجود رہیں گے جبکہ ان کے دفاتر کو فاٹا سیکرٹریٹ منتقل کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق فاٹا سیکرٹریٹ سے دیگر دفاتر کو سول سیکرٹریٹ منتقل کیا جائیگا۔