• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیز بھٹی پارک کے قریب 84 انچ قطر کی مرکزی لائن میں رساؤ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشنِ اقبال میں عزیز بھٹی پارک کے قریب کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی 84 انچ قطر کی مرکزی پانی کی لائن میں رسا ئو ہوگیا ہے ،واٹر کارپوریشن کے مطابق لائن کا ایئر والو لیک ہواجس کے باعث شہر کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہونے کا امکان ہے، ترجمان کے مطابق لیکیج کی اطلاع ملتے ہی مرمتی اقدامات شروع کردیے گئے ہیں، متاثرہ لائن میں پانی کا پریشر کم کیا جا رہا ہے جس کے مطلوبہ سطح تک پہنچنے کے بعد ڈی واٹرنگ کا عمل شروع کیا جائے گا جس کے بعد ایئر والو کی مرمت کی جائے گی ، مرمتی کام کے باعث صفورہ، جناح، لیاری، صدر، کلفٹن، بلدیہ اور کیماڑی کے علاقوں میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہونے کا امکان ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید