کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سے منگل کو ادارہ نور حق میں سندھ چلڈرن اسپتال شادمان ٹاون نارتھ ناظم آباد کے ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت ملازمین کے ایک وفد نے ملاقات کی اور اسپتال کی زبوں حالی اور سندھ حکومت کی جانب سے اسپتال کو نئی انتظامیہ (این جی او) کے حوالے کرنے کے بعد 450ملازمین جن میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی شامل ہیں کے بے روزگار ہونے، سابقہ واجبات کی عدم ادائیگی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا اور درخواست کی کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں، منعم ظفر خان نےکہا کہ450ملازمین کو بے روزگار کرنا کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ہو سکتا، سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ نئی انتظامیہ کو پابند کرے ملازمین کا روزگار برقرار رکھا جائے۔