کراچی (جنگ نیوز)یومِ تکریمِ اساتذہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انور علی بھٹی نے اساتذہ کو قوم کا حقیقی معمار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ صرف کتابی علم ہی نہیں دیتے بلکہ نئی نسل کے کردار اور شعور کی تعمیر کرتے ہیں، اس لیے ان کی تکریم معاشرے کا اولین فرض ہے۔ تقریب کے پُروقار اختتام پر تعلیمی میدان میں گراں قدر خدماتپر قاضی نور الاسلام شمس کو ان کی انتھک محنت اور مخلصانہ رہنمائی کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی۔