کراچی(جنگ نیوز)کچھی کمہار خدمت خلق ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے مستحق اور ضرورت مند بچوں کی تعلیمی معاونت کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے‘اس سلسلے میں رواں سال بھی لیاری کے 25 سرکاری اسکولوں میں زیرتعلیم ایک ہزار بچوں کو اسکول یونیفارم‘ بیگز اور شوزبطور تحفہ فراہم کیے گئے۔اس اقدام کا بنیادی مقصد مستحق بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے میں معاونت ‘ان کی حوصلہ افزائی اور والدین پر تعلیمی اخراجات کا بوجھ کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔