کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے سے 3افراد جاں بحق ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 18 برس کا نوجوان جاں بحق ہو گیا ، شناخت نہیں ہوسکی ،ملیر کینٹ کے علاقے ٹینک چوک کے قریب 17 اکتوبرکو نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا 45 سالہ راہگیر جناح اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہو گیا ، لاش شناخت کے لیے سردخانے منتقل کر دی گئی ،سرجانی لیاری سیکٹر 50A اسکول کے قریب گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 55 سالہ آداب علی ولد محرم علی جاں بحق ہو گیا ۔