• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد کے قریب رہائشی عمارت کے نیچے فاسٹ فوڈ کی دکان میں آگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد فاروق اعظم مسجد کے قریب رہائشی عمارت کے نیچے فاسٹ فوڈ کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی ۔آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم فائر ٹینڈر اور ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی ، دکان میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں پہلی منزل کے فلیٹوں دھواں بھرنے سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا فوری طور پر عمارت کو مکینوں سے بھی خالی کرایا گیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آدھے گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید