• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت کراچی کے تحت 2400 باہمت بچوں کی سالانہ ہیلتھ اسکریننگ مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی آرفن کیئر پروگرام کے تحت باہمت بچوں کی سالانہ ہیلتھ اسکریننگ مکمل کر لی گئی۔آخری مرحلے میں 894 بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کی گئی۔ مجموعی طور پر الخدمت کے زیر کفالت 2400بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کی گئی۔13 کلیسٹرز کے باہمت بچوں کاالخدمت کے نارتھ کراچی ،ناظم آباد،فریدہ یعقوب ہسپتال ،اورنگی،کورنگی میں قائم اسپتالوں اور ملیر ،شافیصل ،لیاری میں قائم میڈیکل سینٹرز میں معائنہ کیا گیا۔ باہمت بچوں کی مائیں اور ان کے سرپرست ان کے ساتھ تھے۔ بچوں کا آنکھوں ،دانت ،ای این ٹی اور جنرل امراض کے ماہر ڈاکٹروں نے معائنہ کیا ،وہ بچے جنہیں ڈاکٹروں نے علاج تجویز کیا، انہیں الخدمت کے ہسپتالوں میں علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید