کراچی (اسٹاف رپورٹر)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام علاقائی آزادی، سامراج مخالف جدوجہد اور صیہونیت مخالف تحریک میں فلسطین کی مرکزی حیثیت کے عنوان پر آن لائن ویبنار کا انعقاد کیا گیاجس سے پاکستان کے معروف تجزیہ نگار اور سابق سفارتکار غلام رسول بلوچ، فلسطین فاؤنڈیش پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرصابر ابو مریم،فلسطین سے ڈاکٹر عبد اللطیف حاج،یونان سے سابق وزیر عفار کوسٹاس، لبنان سے معروف صحافی زینب سید علی، یمن سے حسین البخیتی،انڈونیشیا سے ڈاکٹر ڈینا سلیمان،عراق سے ڈاکٹر منال فنجان، ایران سے فاطمہ اسدی او ر ہندوستا ن سے فیروز مٹھی بور والا نے شرکت کی اور خطاب کیا ، مقررین نے فلسطین کو محض ایک خطہ یا سیاسی مسئلہ قرار دینے کے بجائے اسے عالمی انصاف، انسانی وقار اور آزادی کا بنیادی قطب نما قرار دیا۔مقررین نے علاقائی آزادی کے تناظر میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے حقوق اور آزادی کے لیے آواز بلند کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔