• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کی ترقی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر کی ترقی، امن و امان کے قیام اور شہری سہولتوںکی بہتری کے لیے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجس میں سیاسی و انتظامی قیادت نے شہر کی تعمیر و ترقی، جاری ترقیاتی منصوبوں، بیوٹیفکیشن اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا،اجلاس میں چیئرمین کمیٹی ملک عبدالغفار ڈوگر، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم، سی پی او اختر فاروق، ایم پی اے سلمان نعیم، ایم پی اے نازک کریم لانگ، شیخ طارق رشید، احمد حسین ڈیہڑ، ڈاکٹر اختر ملک، سیاسی رہنما جاوید علی شاہ، رانا اعجاز نون سمیت متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی،اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کی جانب سے سیاسی قیادت کو امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، شہری علاقوں کی خوبصورتی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ملتان کی تعمیر و ترقی، شہری سہولیات میں بہتری اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ضلعی انتظامیہ بھرپور اقدامات کر رہی ہے ،ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی اور انفراسٹرکچر کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی تجاویز اور مشاورت سے ترقیاتی عمل کو مزید موثر بنایا جا سکتا ہے، سی پی او اختر فاروق نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم کی روک تھام، موثر پولیسنگ اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مربوط حکمت عملی کے تحت شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا،چیئرمین کمیٹی ملک عبدالغفار ڈوگر نے کہا کہ شہر کی ترقی اور عوامی مسائل کا حل سیاسی و انتظامی قیادت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ملتان سے مزید