• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جا معہ زکریا میں طلبا کے مابین جھگڑا ، طالب علم زخمی

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) جا معہ زکریا میں طلبا کے مابین جھگڑا 1طالب علم زخمی ہوگیا ،بتایا گیاہے کہ شعبہ اکنامکس کی کینٹین پر عبداللہ اپنے کلاس فیلو محمد احمد کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ شعبہ ویٹرنری کے ایم ایس ایف سے تعلق والا طالبعلم جواد اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ کینٹین پر آیا اور عبداللہ اور احمد پر تھپڑوں کی بارش کردی گالم گلوچ کرتے رہے جھگڑے کے دوران عبداللہ زخمی ہوگیا ،جھگڑے کی اطلاع پر یونیورسٹی سیکورٹی کے اہلکار کنٹین پہنچے جن کو آتا دیکھ کر جواد فرار ہو گیا زخمی طالبعلم عبداللہ جس کو سر پر چوٹ لگی تھی اس کوکو بی زیڈ یونیورسٹی کی ڈسپنسری سے طبی امداد دلوائی گئی۔
ملتان سے مزید