ملتان( سٹاف رپورٹر ) تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں نومولود بچی پھینک کر فرار ہونے کا معاملہ، لاوارث پھینک کر فرار ہونے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ لوہاری گیٹ پولیس کو اے ایس آئی اسلم نے بتایا کہ دربار شاہ رکن عالم کے عرس کی وجہ سے گورنمنٹ اقبال گرلز سکول میں چھٹیاں چل رہی جس کے باتھ روم کے ساتھ نامعلوم خاتون نومولود بچی کو چھوڑ کر فرار ہوگئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نومولود بچی کو تحویل میں لیکر ریسکیو 1122کی مدد سے نشتر ہسپتال منتقل کیا ۔نامعلوم خاتون نے بچی کی پرورش کو ترک کرکے لاوارث پھینک کر فرار ہوکر ارتکاب جرم کیا۔ پولیس نے خاتون ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔