ملتان( سٹاف رپورٹر ) بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے کسٹم ملازمین نے دوران تلاشی بڑی مقدار میں کریانہ سامان برآمد کرلیا ۔ نجی ایئر لائن کی پرواز شارجہ سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس کسٹم سٹاف نے خانیوال کے رہائشی عادل خٹک کے بیگ کی تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں کریانہ سامان اور مٹھائیاں برآمد کرلی گئیں۔ کسٹم سٹاف نے مسافر سے برآمد ہونیوالا سامان ضبط کرکے ضروری کارروائی کے بعد گھر روانہ کردیا ۔