• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کیخلاف کارروائی‘8دکانیں سربمہر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی مکرم سلطان نے جنرل بس اسٹینڈ اور دیگر عوامی مقامات پر غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 دکانیں سربمہر کر دیں جبکہ غیر قانونی ری فلنگ میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران ری فلنگ کا سامان اور مشینری بھی قبضے میں لے لی گئی اور ملزمان کے خلاف 8 مقدمات درج کر لیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی مکرم سلطان کے مطابق کمرشل گاڑیوں کے سلنڈرز میں غیر قانونی طور پر ایل پی جی ری فلنگ کی جا رہی تھی، جو انسانی جانوں کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ممکنہ حادثات کی روک تھام کے لیے غیر قانونی ری فلنگ کے خلاف مو¿ثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔مکرم سلطان نے مزید بتایا کہ غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کی روک تھام کے لیے سول ڈیفنس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جو شہر بھر میں کارروائیاں کریں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ملتان سے مزید