ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے ملتان میں 15 سالہ یتیم بچے وسیم عباس کو گاڑی تلے کچلے جانے کے المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے،انہوں نے کہا کہ بچوں کی جان، عزت اور بنیادی حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہےجب کہ بچوں پر تشدد، ان کا استحصال اور جبری مشقت کسی صورت قابلِ قبول نہیں، اپنے مذمتی بیان میں خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ وسیم عباس کی المناک موت معاشرے اور متعلقہ حکومتی اداروں کے لیے لمحۂ فکریہ ہے،یتیم اور بے سہارا بچوں کو استحصالی عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑنا کسی طور مناسب نہیں۔