ملتان( سٹاف رپورٹر) زید ولی ایڈوکیٹ اور خالد خان بلوچ اور اس کے بھائیوں کے درمیان گزشتہ روز ضلع کچہری میں جھگڑاہوا۔کیونکہ خالد خان بلوچ نے بطور نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان الزام عاید کیا تھا کہ زید ولی کے پاس قانون کی ڈگری نہیں ہے اور اس کی دیگر ڈگریاں بھی مبینہ طور پر جعلی ہیں۔جس پر زید ولی نے اپنی ڈگریاں ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق کرالیں تاکہ مخالفین کو جواب دے سکیں۔ گزشتہ روز الیکشن کمپین کے دوران دونوں کے حامیوں کے مابین تصادم ہوگیا اور وکلاء نے ایک دوسرے کو مارا پیٹا۔تاہم سینئر وکلاء نے بیچ بچاؤ کرا دیا ۔