ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے ججز جسٹس محمد طارق ندیم اور جسٹس غلام سرور نہنگ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے گزشتہ روز دو مرڈر ریفرنسز کی سماعت کرتے ہوئے قتل کے کیسز میں سزائے موت پانے والے محمد آصف ،محمد رشید اور محمد طاہر کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی ہے ملزمان کے وکلاءمحمد سلیم خان لنگاہ، سید بدر رضا گیلانی رانا محمد ارشاد فہد عزیز خاںاور صہیب سلیم شامل ہیں۔