ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تھانہ گلگشت کے علاقے میں نوسر باز شہری کا 11ٹن گھی اور گاڑی لیکر فرار ہو گئے، پولیس کو چونگی نمبر 5نواب پور روڑ سے انس نے اطلاع دی کہ ملک عمران نے ہم سے دیسی گھی 11ٹن کا آرڈر دیا جب ہم گاڑی پر لوڈ کرکے دیسی گھی لیکر دکان پر پہنچے تو عمران نے دیسی گھی چیک کرنے کے بعد ہمیں پیسے دینے کے بہانے کمرے میں بٹھادیا اور نوسربازی کرتے ہوئے 11ٹن دیسی گھی اور گاڑی لیکر فرار ہوگیا ۔