• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون محتسب کے استاد کے خلاف سنڈیکیٹ فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق تحفظات

ملتان (سٹاف رپورٹر)خاتون محتسب کے ایمرسن یونیورسٹی کی استاد کے خلاف سنڈیکیٹ فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق تحفظات، شکایت کی سماعت جاری رکھنے کا اعلان ،تفصیل کے مطابق ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ نفسیات ڈاکٹر قرۃ العین کو مبینہ انتظامی کارروائیوں کے خلاف انصاف کے حصول کے لیے ملتان سے لاہور جانا پڑ گیا، جہاں گزشتہ روز خاتون محتسب پنجاب کے روبرو ان کی شکایت پر سماعت ہوئی ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے خاتون محتسب کے دائرہ اختیار پر اپنا موقف رکھا گیا، تاہم محتسب نے مقدمے کی سماعت جاری رکھنے کا عندیہ دیا ، انہوں نے واضح کیا کہ شکایت کنندہ کے خلاف سنڈیکیٹ یا کسی دوسرے فورم پر ہونے والی کارروائی کو اس مقدمے میں زیرِ غور شکایت کے فیصلے کا متبادل نہیں بنایا جا سکتا ذرائع کے مطابق ڈاکٹر قرۃ العین نے اپنے بنیادی حقوق کے تحفظ اور مبینہ ناانصافی کے ازالے کے لیے خاتون محتسب سے رجوع کر رکھا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ان کے خلاف کارروائیوں کے ذریعے ملازمت ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،جس پر یونیورسٹی انتظامیہ کو زبانی مؤقف پیش کرنے کے بجائے 29 اکتوبر تک تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ۔
ملتان سے مزید