ملتان (سٹاف رپورٹر) اے آر آ ئی اور ملتان پریس کلب کے اشتراک سے تمباکو نوشی کے نقصانات اور اس کے انسانی صحت پر مرتب ہونے والے مضر اثرات سے متعلق آگہی پیدا کرنے کے لیے خصوصی آگہی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء کو تمباکو نوشی کے طبی، معاشرتی اور صحت عامہ پر پڑنے والے منفی اثرات سے آگاہ کیا گیا، اس موقع پر ڈاکٹر عبدالسیمیع اور سلطان محمود نے شرکاکو تمباکو نوشی کے سنگین نقصانات، اس سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور اس موذی عادت کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت پر روشنی ڈالی، مقررین نے کہا کہ تمباکو نوشی ایک ایسی خطرناک عادت ہے جو نہ صرف اسے استعمال کرنے والے فرد کی صحت کو تباہ کرتی ہے بلکہ اس کے دھوئیں سے اردگرد موجود افراد بھی متاثر ہوتے ہیں، والدین، اساتذہ، میڈیا، سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کو چاہیے کہ وہ نوجوان نسل کو تمباکو نوشی کے نقصانات سے آگاہ کریں اور انہیں صحت مند طرز زندگی اپنانے کی ترغیب دیں۔