ملتان (سٹاف رپورٹر ) ہیلپرز بزنس فورم، قومی امن کمیٹی پاکستان اور سول سوسائٹی ملتان کے عہدہ داروں سیدشمشاد علی رضوی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک، سیکرٹری جنرل ملتان کینٹ معظم وحید خواجہ، صدر امن کمیٹی کینٹ کلب عابد خان، خالد اقبال چیمہ ایڈووکیٹ، مدیحہ واحد صدیقی ایڈووکیٹ، حافظ محمد طاہر ایڈووکیٹ نے شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات، تیز رفتاری اور اہم شاہراہوں پر حفاظتی انتظامات کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،انہوں نے مزید کہا ملتان میں آئے روز ٹریفک حادثات کے باعث شہریوں کی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، جبکہ متعدد خاندان مالی نقصان اور شدید مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔ اجلاس میں مرکزی تاجر وسماجی راہنما خواجہ دلشاد احمد، اعجاز کریم صدیقی، صدر جیولرز ایسوسی ایشن کینٹ رانا شاہد احمد، جنرل سیکرٹری رانا مبشر رئیس، مرکزی راہنما آئی ٹی انڈسٹری جنوبی پنجاب شیخ طیب اویس، معروف قانون دان ملک قسور عباس گرا ایڈووکیٹ، رانا ساجد محمود ایڈووکیٹ ودیگرشریک تھے۔