ملتان(سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے ملتان کے علاقے رائل آرچرڈ کے قریب پندرہ سالہ وسیم عباس کی المناک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے،اپنے تعزیتی بیان میں سید ذیشان اختر نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق وسیم عباس یتیم تھا اور محنت مزدوری کے سلسلے میں بجلی کا کام سیکھ رہا تھا،ایک کم عمر بچے کی المناک موت ہمارے معاشرے میں بچوں کے عدم تحفظ، چائلڈ لیبر اور کمزور طبقات کو درپیش مشکلات کی سنگینی کو اجاگر کرتی ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے۔