• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی 15سالہ لڑکے کے قتل کی مذمت

ملتان(سٹاف رپورٹر) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں 15 سالہ وسیم عباس کی المناک موت پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ دے،چیئرمین سینیٹ نے واقعے کے حقائق سامنے لانے اور قانون کے مطابق انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف تشدد انتہائی تشویشناک امر ہے ۔
ملتان سے مزید