ملتان( سٹاف رپورٹر) ایس پی کینٹ ڈاکٹر خدیجہ عمر نے تھانہ ڈی ایچ اے کی حدود میں گاڑی تلے کچل کر قتل کئے جانے والے بچے وسیم عباس کے لواحقین سے ملاقات کی اور انصاف اور مالی امداد کی یقین دہانی کروائی، تفصیل کے مطابقایس پی کینٹ ڈاکٹر خدیجہ عمر نے مظفرگڑھ میں جاں بحق بچے کے گھر جا کر اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کے دکھ میں شریک ہوئیں اور انصاف کی مکمل یقین دہانی کرائی،واضح رہے کہ اس افسوس ناک واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ ڈی ایچ اے ملتان میں درج کیا گیا ہے جب کہ نامزد ملزم توقیر نذیر کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔