ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے چوتھے مرحلے کے بل کی ادائیگی کا عمل شروع ہو چکا ہے،ترجمان کا کہنا ہے کہ کاشتکار اپنے ذمہ واجب الادا کسان کارڈ کے بل کی 30 اکتوبر 2026تک ادائیگی یقینی بنائیں اور بذریعہ قرعہ اندازی بیش قیمت انعامات جیتنے کا موقع پائیں۔ قرعہ اندازی کے ذریعے کاشتکاروں کو ٹریکٹرز،موبائل فونز اور موٹر سائیکل کے انعامات دئیے جائینگے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ کسان کارڈ کے بل کی ادائیگی کے بعد 48گھنٹے کے اندر کاشتکار کو اگلے بلا سود زرعی قرضہ کی رقم اُن کے کسان کارڈ میں کریڈٹ کر دی جاتی ہے۔