ملتان ( سٹاف رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی انسپکشن ٹیم کا نشتر ہسپتال میں اچانک وزٹ کیا دوران وزٹ شہریوں کی جانب سے یہ شکایت کی گئی کہ نشتر ہسپتال کے پارکنگ سٹینڈ پر اوور چارجنگ کی جارہی ہے،جس پر مذکورہ ٹیم نے فوری طور پر پارکنگ سٹینڈ کے عملے کو گرفتار کروایا اور ان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست مقامی پولیس کو جمع کروانیکی ہدایت کی بعد ازاں ٹیم نے شعبہ پرچیز ،ایڈمن برانچ سے متعلق موصول شدہ شکایت پر ریکارڈ کی چھان بین کی۔