ملتان ( سٹاف رپورٹر ) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ جلیل آباد کے علاقے غلام رسول کی نقدی 47ہزار موبائل کینٹ کے علاقے اویس کا موبائل قطب پور کے علاقے عبدالکریم کی موٹر پمپ ممتاز آباد کے علاقے افتخار کی نقدی 30ہزار موبائل چوری ہوگئے تھانہ مظفر آباد کے علاقے عمران سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ مخدوم رشید کے علاقے فہیم الحسن کی نقدی 1لاکھ 80ہزار سٹی شجاع آباد کے علاقے ناصر کی موٹرسائیکل صدر شجاع آباد کے علاقے سعید احمد کی بکریاں وغیرہ سٹی جلالپور کے علاقے رمضان کا انورٹر صدر جلالپور کے علاقے محبوب کا پمپ لال سیتل ماڑی کے علاقے طیب کی موٹرسائیکل بدھلہ سنت کے علاقے کہنہ خان کی بکریاں بی زیڈ کے علاقے امان اللہ کی موٹرسائیکل ڈی ایچ اے کے علاقے اظہر کا موبائل الپہ کے علاقے شہزاد کی نقدی 1لاکھ 13ہزار چوری ہوگئے تھانہ قادر پورراں کے علاقے سیفل سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر 1لاکھ 49ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ نیوملتان اور دہلی گیٹ کے علاقے نامعلوم ملزمان عبدالرحمن اور اللہ دتہ کے موبائل فونز جھپٹا مارکر چھین کر لے گئے جبکہ تھانہ حرم گیٹ کے علاقے تنویر شہزاد سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔