• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو جنوبی ایشیا میں تزویراتی عدم توازن پیدا نہیں کرنے دینگے، جنرل قدوائی

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) پاکستان نے بھارت کو اس کی جوہری پالیسی ’’پہلے جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے‘‘ (نو فرسٹ یوز) سے ممکنہ انحراف پر خبردار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تزویراتی توازن اور استحکام بحال کرنے کے لیے پاکستان اپنی تمام دستیاب حکمت عملیوں اور مناسب تعیناتی کے امکانات پر نظرثانی کرے گا، تاہم تزویراتی ابہام کی پالیسی برقرار رکھی جائے گی۔قومی کمانڈ اتھارٹی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد قدوائی نے منگل کو کہا کہ پاکستان بھارت کو جنوبی ایشیا میں تزویراتی عدم توازن پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

اہم خبریں سے مزید