• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی اور وارڈ نمبر 13 کی الٹرا ساؤنڈ مشینیں خراب

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی اور وارڈ نمبر 13 کی الٹرا ساؤنڈ مشینیں خراب ہوگئیں ۔جبکہ ایمرجنسی کا روم کو تاکہ لگا دیا گیا ۔مریضوں کی بڑی تعداد رل گئی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے نشتر ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی اور وارڈ نمبر 13 میں موجود الٹرا ساؤنڈ مشینیں ایک بار پھر گزشتہ ایک ہفتہ سے خراب پڑی ہیں ۔جسکی وجہ سے مریضوں کو علاج معالجہ میں شدید دشواری کا سامنا رہا ہے ۔مریضوں کا الٹرا ساؤنڈ کا ٹیسٹ نا ہونے سے انکو بازار سے مہنگے داموں ٹیسٹ کروانا پڑا ۔جبکہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ والوں نے الٹرا ساؤنڈ والے روم کو تالہ لگا کر مریضوں کو وارڈ نمبر تیرہ میں دیگر کرتے رہیں ۔جہاں پر بھی الٹرا ساؤنڈ مشین خراب تھی ۔ڈاکٹرز مریضوں سے باتوں کی باتوں میں الجھتے رہے ۔عملے مریضوں کو کبھی ادھر کبھی ادھر بھیجتے رہے یہاں تک کہ وارڈ نمبر 13 کے ڈاکٹروں نے بھی غریب مریضوں کی ایک نا سنی ،مذکورہ صورت حال پر مریضوں نے فورا ارباب اختیار سے فورا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملتان سے مزید