• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی محتسب پنجاب کے ایڈوائزر کی تحصیل جلالپور پیر والا میں عوامی آگاہی مہم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ) صوبائی محتسب پنجاب ملتان کے ایڈوائزر محمود جاوید بھٹی اور ایڈوائزر محتسب پنجاب ملتا ن اور وقار حسین نے گزشتہ روز تحصیل جلالپور پیر والا میں عوامی آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔ جس میں اسسٹنٹ ایسوسی ایٹ معاذ حسن بختیار سمیت متعلقہ صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں کو محتسب پنجاب کی خدمات اور شکایات کے ازالے کے لیے دستیاب طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔مہم کے دوران شہریوں نے اپنے مسائل اور سرکاری محکموں سے متعلق شکایات پیش کیں۔ افسران نے شکایات کا جائزہ لیا اور ان پر ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں، جبکہ شہریوں کو اپنے معاملات کی پیروی اور شکایات درج کرانے کے حوالے سے رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔
ملتان سے مزید