• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران پیپلز کالونی تا اللہ وسایا چوک کی تقریب حلف برداری

ملتان(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران پیپلز کالونی تا اللہ وسایا چوک کی تقریب حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہم ملتان ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے تاجروں کو ریلیف دیا اب تاجر رات ساڑھے بجے تک اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں گے اور کہا میں فرینڈز گروپ کو ان کی بے مثال کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں اور یہ بھی کہتا ہوں اقتدار پھولوں کی سیج نہیں آپ نے آج جو حلف اٹھایا ہے۔ آپ کو اس کا پاس رکھنا ہوگا حاجی ندیم قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا تاجر ہمارا اثاثہ ہیں،سابق چیئرمین حاجی منور احسان نے کہا میں کامیاب ہونے والے تمام عہدے داران کو مبارک باد پیش کرتا ہوں تقریب سے سید عاطف شاہ بخاری،خواجہ اشرف،رانا شانی،رانا اویس، زین اعجاز قریشی، رانا الطاف،چوہدری زاہد مسعود،رانا شکیل،شیخ فیصل ودیگر نے خطاب کیا فرینڈز گروپ کے نو منتخب صدرآصف قریشی، سینیئر نائب صدر احمد غوری اور جنرل سیکرٹری ملک صدیق نے تمام انے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اخر میں مرکزی چیئرمین تنظیم تاجران خواجہ سلیمان صدیقی نے نو منتخب عہدے دران سے حلف لیاآصف قریشی نے اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ مرکزی تنظیم تاجران میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔
ملتان سے مزید