اسلام آباد (صالح ظافر) عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے بھارت سے رقم آرہی ہے: بنگلہ دیشی وزیراعظم، معزول حکومت سرحد پار سے ایک سیاسی جماعت (عوامی لیگ) کو رقوم بھیج رہی ہے، اجتماع سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے بنگلہ دیش آنے والی وہ رقوم، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ کالعدم عوامی لیگ اپنے حامیوں کو پڑوسی ملک میں بدامنی پیدا کرنے اور غلط معلومات پھیلانے کے لیے فراہم کر رہی ہے، بنگلہ دیش کے سیاسی ماحول کو متاثر کر رہی ہیں۔ بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان نے مؤقف اختیار کیا کہ معزول حکومت سرحد پار سے ایک سیاسی جماعت (عوامی لیگ) کو رقوم بھیج رہی ہے، جس پر غلط معلومات پھیلانے اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کے الزامات ہیں۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز راجشاہی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بنگلہ دیش کی سابقہ وزیراعظم شیخ حسینہ، جو مفرور ہیں، کو انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کے الزام میں ایک بین الاقوامی ٹریبونل نے سزائے موت سنائی تھی۔