• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (صالح ظافر) پاک-ایران سرحدیں کھلی ہوئی ہیں کیونکہ بین الاقوامی اور ملکی قوانین کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارت جاری ہے اور زائرین کی آمدورفت بلا تعطل ہو رہی ہےپاکستان بین الاقوامی اور ملکی قوانین کے مطابق تمام قابلِ اطلاق پابندیوں پر عمل پیرا ہے اور رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ سفیر سجاد حیدر خان نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرحدی صورتحال کے حوالے سے پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی ایکس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اتوار کی شام واضح کیا کہ ایرانی سفیر نے زمینی حقائق کو بیان کیا ہے۔ جنگ کے ایک سوال کے جواب میں سفیر سجاد نے واضح کیا کہ مائع پیٹرولیم گیس لے جانے والے ٹرکوں سمیت جو ٹرک سرحدیں عبور کر چکے ہیں، انہیں ضابطے کے مطابق خالی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اس معاملے میں پاکستان کا مؤقف برقرار ہے کیونکہ بین الاقوامی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے، پاکستان بین الاقوامی اور ملکی قوانین کے مطابق تمام قابلِ اطلاق پابندیوں پر عمل پیرا ہے اور رہے گا۔

اہم خبریں سے مزید