کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 150 سے زائد افغان تارکین وطن کو افغانستان واپس بھیجنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست لوزیانا میں درجنوں افغانیوں کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں سے بڑی تعداد ایسے افغان شہریوں کی ہے جو 2021ء میں طالبان کے اقتدار میں آنے اور امریکی افواج کے انخلاء کے بعد افغانستان سے فرار ہوکر امریکا پہنچے تھے۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملک بدری کی پہلی پرواز پیر کو روانہ ہونے کا امکان ہے، افغان شہریوں کو پاکستان کے راستے افغانستان بھیجا جائے گا۔