اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اگر بھارت تاریخی کرتارپور راہداری کے ذریعے سکھ یاتریوں کی آمدورفت پر عائد پابندی ختم کر دے تو پاکستان فوری طور پر روزانہ 5 ہزار سکھ یاتریوں کو ان کے مقدس ترین مقام دربار کرتارپور صاحب کی یاترا کے لیے سہولیات فراہم کرنے اور ان کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔