• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے 2افراد کو قتل کردیاگیا، تھانہ چکلالہ کے علاقہ غریب آباد میں تکہ شاپ کے مالک کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا، ذرائع کے مطابق اتوار کی رات سائیں حفیظ کی دکان کے سامنے شاہد نامی رکشہ ڈرائیور نے اپنا رکشہ کھڑا کیا، جسے ہٹانے کے معاملے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی،تو رکشہ ڈرائیور نے رکشے سے پسٹل نکال کر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں سائیں حفیظ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی،تھانہ نصیرآباد کواجمل سکنہ پشاورنے بتایاکہ میرا چھوٹابھائی عدنان اور والدہ راولپنڈی پیرصحابہ کالونی چاکرہ میں رہائش پذیر ہیں ، ،صبح تقریباً 5بجے میرے بہنوئی عطاء الرحمٰن نے فون کرکے بتایاکہ عدنان خان کوکسی نے قتل کردیاہے ،اطلاع پاکر معہ رومان خان راولپنڈی پہنچا تو پتہ چلاکہ میرابھائی عدنان خان ،بہنوئی عطا ء الرحمٰن اور چھوٹے بچے ایک کمرے میں سوئے ہوئے تھے ،جب کہ والدہ ،میری ہمشیرہ اور چھوٹے بچے دوسرے کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ رات چار بج کر پچاس منٹ پر کوئی نامعلوم شخص گھرکے دروازہ سے اندر آیا اوراس نے کمرے میں سوئے ہوئے میرے بھائی عدنان خان کوتین فائر پسٹل 30بور مار ے جومیرابھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید