اسلام آباد( صالح ظافر) بنگلہ دیش نے مشرق وسطیٰ میں جاری آٹھ ماہ پرانے تنازع اور آبنائے ہرمز کی بندش کے نتیجے میں پیدا ہونیوالے ایندھن کے بحران سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے معاونت اور حکمت عملی وضع کرنے میں رہنمائی طلب کی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و منصوبہ بندی راشد المحمود تیتومیر نے پیر کی شام اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) علی پرویز ملک، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں معاشی اصلاحات، قرضوں کے انتظام، تجارت اور صنعتی تعاون کے علاوہ خطے میں ایندھن کی فراہمی کی غیر یقینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔