• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی بھرتیاں، نیب نے فضل الرحمٰن کے بیٹے کو طلب کرلیا

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے اور سابق وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کو پاکستان پوسٹ آفس میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں اور مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کرلیا ،پاکستان پوسٹ آفس میں 3938بھرتیوں کی اجازت تھی ، 4252 کی گئیں ، ،نیب راولپنڈی نے اسعد محمود کو 10 نومبر کو صبح 11 بجے طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید