اسلام آباد ( طاہر خلیل )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کابینہ نے کانسٹی ٹیوشن ون سے متعلق جے آئی ٹی کی رپورٹ کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد قانونی طور پر عمارت کا قبضہ حکومت کے پاس آگیا جبکہ چند ماہ میں اسے فائیو اسٹار ہوٹل میں تبدیل کرنے کا منصوبہ تیا ر کیا جائیگا ،انہوں نے کانسٹی ٹیوشن ون منصوبے سے متعلق متاثرہ افراد کی رقوم کی واپسی کے حوالے سے بھی واضح اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ جن افراد نے اس منصوبے میں جو ادائیگی کی ، انہیں ان کی رقم واپس ملے گی۔