• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدلتے سیکورٹی خطرات، مسلسل تربیت، آپریشنل تیاری ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل

اسلام آباد(طاہر خلیل) آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بدلتے سیکورٹی خطرات کیلئے مسلسل تربیت ، مقامی سطح پر دفاعی صلاحیتوں کی ترقی اور آپریشنل تیاریوں پر غیر متزلزل توجہ ناگزیر ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تربیلا میں اسپیشل سروسز گروپ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایس ایس جی کی جنگی مہارت اور خصوصی آپریشنز کی انجام دہی کے مظاہرے کا مشاہدہ کیا اور مادرِ وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کرنے والے ایس ایس جی کے جوانوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا،بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی آمد پر جی او سی اسپیشل سروسز گروپ نے ان کا استقبال کیا۔

اہم خبریں سے مزید