اسلام آباد ( طاہر خلیل ) پاکستان اور روس کے درمیان بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے خلاف تعاون کا معاہدہ ہو گیا،مفاہمتی یادداشت پر چیئرمین نیب، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد اور روسی فیڈریشن کے پراسیکیوٹر جنرل، مسٹر الیگزینڈر ولادیمیرووچ گوتسان نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کے ذریعے دونوں اداروں نے باہمی تعاون، شفافیت، احتساب اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہ پیش رفت احتساب کے شعبے میں ادارہ جاتی روابط اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔