اسلام آباد (طاہر خلیل )پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے 7اراکین کے نام فائنل کرلیے،نامز دراکینِ قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل، سید علی قاسم گیلانی، شازیہ عطاء مری، نوابزادہ افتخار احمد اور صادق میمن کمیٹی کا حصہ ہونگے سینٹ سے سینیٹر فاروق ایچ نائک اور سینیٹر ضمیر حسین گھمرو کمیٹی کا حصہ ہونگے۔