• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستانی ٹیم میں مزید 4 کھلاڑی شامل، میچ کل سے شروع

کراچی (عبدالماجد بھٹی) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ پیر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ٹیسٹ میچ کی تیاریوں میں مصروف پاکستانی ٹیم میں مزیدچار کھلاڑیوں عامر جمال، علی شبیر، ثاقب خان اور محمد طیب عارف کوشامل کرلیا گیا، کوئی اسپیشلسٹ اسپنر شامل نہیں،ٹیسٹ بیٹرعبداللہ فضل اوراسپنر علی عثمان کو پاکستان ٹیم سے ریلیز کردیا گیا ،علی، ثاقب اور طیب سری لنکا کے خلاف پریکٹس میچ میں پیٹرنز اسکواڈ کا حصہ تھے ۔ پہلے ٹیسٹ کے آغاز میں دو دن سے بھی کم وقت باقی ہے، عبداللہ فضل اور علی عثمان کو ٹیم سے نکالنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ عبداللہ فضل نے گزشتہ سال قائد اعظم ٹرافی کے فائنل پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے تھا۔ وہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں پر جانے والی پاکستانی ٹیم کا بھی حصہ تھے، لیکن کمر کے نچلے حصے میں چوٹ لگنے کے باعث وہ باہر ہو گئے تھے۔ بعد ازاں، ایجبسٹن میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ کے لیے انہیں دوبارہ طلب کیا گیا تھا،ذرائع کے مطابق گرین پچ پرعلی شبیر اور ثاقب خان کو ٹیسٹ کیپ ملنے کا امکان ہے۔16رکنی اسکواڈ میں صرف ایک کھلاڑی ایسا ہے جس کی بنیادی مہارت اسپن بولنگ ہےیعنی عرفات منہاس جو نچلے مڈل آرڈر میں بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں،اسپنر ساجد خان کو نظر انداز کیا گیا ہے،دریں اثناءپاکستان سری لنکا لاہور ٹیسٹ کے ٹکٹوں کی فروخت ہفتےسے شروع ہوگئی۔۔علاوہ ازیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے کہا ہے کہ سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز کے لیے مکمل تیارہیں ۔کوئی بھی حریف آسان نہیں ہوتا۔

اسپورٹس سے مزید