• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان/ سوڈان مابین سرکاری و سفارتی پاسپورٹس پر ویزا فری سہولت کا معاہدہ طے

اسلام آباد(طاہر خلیل )پاکستان اور سوڈان کے مابین سرکاری و سفارتی پاسپورٹس پر ویزا فری سہولت کا معاہدہ طے پا گیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور سوڈان کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل بابکر سمرہ مصطفیٰ علی نے معاہدے پر دستخط کیے،محسن نقوی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرکاری سطح پر روابط اور باہمی تعاون کے فروغ کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، معاہدے کے تحت پاکستان اور سوڈان کے سرکاری و سفارتی پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کی سہولت ہو گی دونوں وزرائے داخلہ نے سرکاری و سفارتی پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری معاہدہ کا خیر مقدم کیا یہ معاہدہ پاکستان اور سوڈان کے دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہے، دونوں وزرائے داخلہ کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ ۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیرمملکت طلال چوہدری سے سوڈان کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل بابکر سمرہ مصطفیٰ علی نے ملاقات کی اور وفود کی سطح پر مذاکرات کئے۔

اہم خبریں سے مزید