راولپنڈی (حافظ وسیم اختر سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں نجی ٹی وی کی اینکر ربیعہ احسن اپنے گھر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئیں ، جبکہ شوہر احسن کا موقف ہے کہ ربیعہ کپڑے نکال رہی تھی ، میں نے کہا تمہیں گولی نہ ماردوں ، اسی دوران اچانگ گولی چل گئی اور ربیعہ کی موت ہوگئی ، پولیس نے جائے وقوعہ سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر کے مقتولہ کے شوہر احسن کو حراست میں لے لیا گیا ،افسو سناک واقعہ اتوار کی سہ پہراڈیالہ روڈ پر واقع گلشن آباد سیکٹر 2 میں ربیعہ احسن کے گھر میں پیش آیا،دریں اثنا پیپلزپارٹی کی رہنما اورخاتون اول آصفہ بھٹو اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔