اسلام آباد ( طاہر خلیل ) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست جاری کر دی، 160 جماعتیں رجسٹرڈ، ایم کیو ایم ، پی ٹی آئی ، میپ بغیر سربراہان کے رجسٹرڈ ، تینوں کے سربراہ کا ناموں کو فہرست سے ہٹا دیا گیا ۔ عوام پاکستان کو بھی بغیر سربراہ کے نام کے رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ کا نام ہٹا دیا گیااس کو پارٹی الیکشن کے لیے اکتوبر تک مہلت دی گئی ۔