اسلام آباد (صالح ظافر)ڈھاکا اور نئی دہلی کے درمیان کشیدگی کم کرانے کیلئے امریکا متحرک، ڈھاکا میں امریکی اور بھارتی سفیروں کی اہم ملاقات ثالثی کی کوششیں سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک دلچسپ سفارتی پیش رفت کے تحت واشنگٹن نے ڈھاکا اور نئی دہلی کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے معاملے پر کشیدگی پائی جاتی ہے، جو اس وقت بھارت میں مقیم ہیں اور وہاں آرام دہ زندگی گزار رہی ہیں۔