• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کو ریفرنڈم کے کسی منصوبے سے تاحال آگاہ نہیں کیا گیا

اسلام آباد (عمر چیمہ) نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم کی بات ہر طرف ہو رہی ہے اور اب وزیر اطلاعات بھی اس خیال کی حمایت کر رہے ہیں۔ لیکن جس ادارے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو یہ ریفرنڈم کرانا ہے وہ اس بات سے لاعلم ہے کہ یہ عمل کب اور آیا ہوگا بھی یا نہیں۔ اور اندھیرے میں صرف الیکشن کمیشن کو ہی نہیں رکھا گیا۔ الیکشن کمیشن کے ایک ذریعے نے دی نیوز کو بتایا کہ ای سی پی سے تاحال رابطہ نہیں کیا گیا، باضابطہ درخواست موصول ہونے کے بعد کمیشن کو تیاری کیلئے کم از کم دو ماہ درکار ہوں گے۔ وفاقی کابینہ نے بھی اس منصوبے پر باضابطہ طور پر کوئی بات چیت نہیں کی۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اس بات کا اعتراف کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید